پشاور میں ایکسائز کی تاریخی کارروائی، 960 کلو گرام منشیات برآمد

پشاور میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک ٹن (960 کلوگرام) منشیات برآمد کر لی۔ برآمد شدہ منشیات میں 720 کلوگرام چرس اور 240 کلوگرام افیون شامل ہے۔

یہ کارروائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر جاری خصوصی مہم کے تحت عمل میں لائی گئی۔ خفیہ اطلاع پر ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے پراونشل انچارج عاکف نواز خان نے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ناکہ بندی کے دوران جہاز چوک کے قریب ایک مشتبہ ٹویوٹا ریو گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ڈرائیور نے فرار کی کوشش کرتے ہوئے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

ایکسائز ٹیموں نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے گاڑی کو رنگ روڈ پشاور کے قریب قابو میں لے لیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تاہم مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے اس کارروائی کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منشیات فروشوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ خیبرپختونخوا میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed