بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی 30 روز کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں قانونی طور پر چیلنج کر دیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی اس درخواست میں حکومتِ پنجاب، صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے آئین اور قانون سے ہٹ کر ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں، جو کہ سراسر غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کو فوری طور پر کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی لاہور سے حراست میں لے کر 30 ایام کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed