پی سی بی نے قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا گفتگو کی اجازت نہ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے حالیہ تنازعات کے حوالے سے اپنا موقف سامنے لانے کے لیے پی سی بی سے باضابطہ طور پر دو مرتبہ میڈیا ٹاک کی اجازت مانگی، تاہم دونوں بار بورڈ انتظامیہ نے ان کی درخواست رد کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام معاملے کو عوام کے سامنے لانا چاہتے تھے۔ وہ خاص طور پر لارڈز ٹیسٹ کے بعد رات کو اپنا موبائل فون دیے جانے اور اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے حقائق کو پبلک کرنے کے خواشمند تھے۔ اس کے علاوہ وہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط کی تفاصیل سے بھی میڈیا کو آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

محمد رضوان سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 کا سہارا لے کر باہمی تعاون کے تحت بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ شق 4.1 کے تحت کوئی بھی کھلاڑی بورڈ کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا عمومی یا میڈیا بیان جاری نہیں کر سکتا، جبکہ شق 16 بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed