الخدمت ہسپتال میں قوت سماعت و گویائی سے محروم مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ

 

الخدمت ہسپتال ڈبگری گارڈن پشاور میں قوت سماعت وگویائی سے محروم مریضوں کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور ماہرین قوت سماعت وگویائی کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 367مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور تشخیصی ٹسٹ کئے گئے جبکہ کیمپ میں نادار اور مستحق مریضوں کوساڑھے 57لاکھ روپے سے زائدمالیت کے مفت آلہ سماعت وگویائی بھی مریضوں کو فراہم کئے گئے۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص کی زیر نگرانی منعقدہ اس فری میڈیکل کیمپ میں صوبے کی معروف ماہر امراض نسواں سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی وممبر سینیٹ آف پاکستان پروفیسرڈاکٹر مہرتاج روغانی مہمان خصوصی تھی

جبکہ اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،معروف کاروباری شخصیت و صدر انجمن تاجران خیبربازار پشاور خالد محمودسمیت ماہرین طب نے خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم بچوں اور مریضوں کے علاج اور تشخیص کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور اپنے شعبے کے ماہرین کی زیرنگرانی گونگے اور بہرے بچوں کے مفت ٹسٹ ،سپیچ تھراپی، فزیوتھیراپی اور ہیرنگ ٹسٹ کئے گئے اور ضرورت مند مستحق بچوں کو مفت ہیرنگ ایڈ(آلہ سماعت)بھی فراہم کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed