پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلا ئومیں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلا ئو میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اورچین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی بوجھ کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں 18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، دنیا بھر میں 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں، ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آسکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کررہے ہیں، غیرمحفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلائو کی بڑی وجہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے اور ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے۔عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ میں کہا کہ 2030 تک اس کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پیشرفت ناکافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed