خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے حکومت کو سخت ٹف ٹائم دیا جائے گا اور اپوزیشن کم از کم 50 فیصد نشستیں حاصل کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین ان کی جماعت سے سخت نالاں ہیں اور کئی لوگ پس پردہ اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔ان کے بقول، پی ٹی آئی کے لوگ خود ہمیں کہتے ہیں کہ اس عذاب سے ہمیں نجات دلائیں۔ڈاکٹر عباد اللہ نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے کسی قسم کا لین دین یا خفیہ معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر محض سیاسی وزن بڑھانے کے لیے ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔






