5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے پہلا ٹینڈر جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 3لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے  پہلا ٹینڈرجاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیےانٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سےکم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اوروفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے۔

ٹینڈر دستاویزکے مطابق حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمد چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نےگزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed