غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں 6 بچوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے،اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملہ کرتے ہوئے اہم حماس کمانڈر مہران مصطفی باجور کی شہادت کا دعوی کیا ہے جبکہ فرانسیسی صدر نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے میں رات گئے کیے گئے 2 اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ ادارے کے ترجمان محمود باصل نے فرانسیسی خبر رساں ادار کو بتایا کہ پہلا حملہ رات بارہ بجے کے فورا بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک خیمے پر کیا گیا جہاں بے گھر افراد مقیم تھے جبکہ دوسرا حملہ کچھ ہی دیر بعد شمالی غزہ میں ایک اور کیمپ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی الصبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں الشاطی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہونے والے 8 افراد، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے شہید ہونے والے 2 افراد، اور خان یونس میں خیموں پر کیے گئے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے 2 افراد شامل ہیں۔ ادھر اسرائیل نے لبنان میں ایک فضائی حملے میں حماس کمانڈر کی شہادت کا دعوی کیا ہ ۔اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون طیاروں نے لبنان کے ساحلی شہر طرابلس کو نشانہ بنایا، جہاں مبینہ طور پر راکٹ حملوں میں ملوث مہران مصطفی موجود تھے ۔ دریں اثناء عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں دماغی سوجن کی بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ رِک پیپرکورن نے کہا ہے کہ ہم بچوں میں دماغی انفیکشن (میننجائٹس) اور گردن توڑ بخار کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بہت فکرمند ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہوا سے پھیلنے والا بیکٹیریائی میننجائٹس جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور وہ خیمہ بستیوں میں آسانی سے پھیل سکتا ہے جبکہ وائرل میننجائٹس جو نسبتا کم خطرناک ہے اس کے ناقص صفائی والے پناہ گزین کیمپوں میں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔عام طور پر غزہ میں جون سے اگست کے دوران وائرل میننجائٹس کے کیسز میں موسمی اضافہ ہوتا ہے لیکن اس بار ناقص صفائی، ناکافی طبی سہولیات اور بچوں کی ویکسی نیشن میں تعطل جیسے اضافی عوامل بھی بیماری کے پھیلا کا سبب بن رہے ہیں، غزہ میں جو ہسپتال ابھی فعال ہیں وہ مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور بنیادی اینٹی بائیوٹکس ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ناصر ہسپتال خان یونس میں بچوں اور زچگی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرا کے مطابق گزشتہ ہفتے وائرل اور بیکٹیریائی میننجائٹس کے 40 کیس سامنے آئے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے شہر میں واقع الرنتیسی بچوں کے ہسپتال میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے ہیں






