ڈیر ہ اسماعیل خان میں گھریلو لڑائی خونریزی میں تبدیل ہو گئی، جس میں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کرک کے علاقے نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابھی اور کمسن بھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔







