بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا اپنے والدین کے رشتے سے متعلق انکشاف

حال ہی میں بھارت کی خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران کرینہ نے بتایا کہ ان کے والدین کی محبت کی شادی تھی، اس کے باوجود ان لوگوں نے شادی کے چند سالوں بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان تھا جس کے باعث چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے، اسی لیے دونوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے سے الگ ہوجانا چاہیے۔

کرینہ کے مطابق دونوں میں طلاق نہیں ہوئی تھی، کچھ عرصے کے لیے علیحدگی اختیار ضرور کی تھی لیکن بعدازاں دونوں پھر ایک ہوگئے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ دونوں بڑھاپے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے علیحدگی ختم کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ  ان کی بہن کرشمہ ان کے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جو فلموں میں آئیں، اور اس کا سہرا ان کی والدہ ببیتا کے سر جاتا ہے جنہوں نے کرشمہ کے فیصلے پر ان کا ساتھ دیا اور والد رندھیر کپور نے بھی رضامندی دی۔

رندھیر اور ببیتا کی محبت کی کہانی

رندھیر کپور کو ببیتا سے اس وقت محبت ہوئی جب انہوں نے ببیتا کو اپنے والد راج کپور کی فلم سنگم کے سیٹ پر پہلی بار دیکھا، ببیتا نے  1969 میں رندھیر سے ملاقات سے چند عرصہ قبل ہی فلموں میں ڈیبیو کیا تھا، دونوں 1971 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed