جماعت اسلامی نے پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے اعلان کو افسوس ناک اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی نہ کر کے عوام کے حق پر ڈاکا مار رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہ عالمی مارکیٹ میں جنگ سے پہلے کی قیمتیں ہونے کے باوجود حکومت نے صرف 1 روپے 97 پیسے کی کمی کا اعلان کیا ہے جو قابلِ افسوس ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ 48 گھنٹوں میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed