حکومتی بے حسی جانی ضیاع کاسبب بنی،مولاناخیرالبشر

جے یوآئی پشاورکے سابق امیرپروفیسرمولاناخیرالبشر اورڈاکٹرعظمت علی مہمند نے سوات میں  قیمتی جانوں کے ضیاع ،حکومتی بے حسی ونااہلی پرشدیدغم وغصہ اورمتاثرہ خاندان سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروںنے بارہ سالہ دوراقتدارمیں صوبے کو اربوںروپے مقروض اوراداروںکوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے، لمحہ بہ لمحہ موت کوقریب آتادیکھ کرمددکے لئے چیخ وپکارکرنیوالے معصوم شہری بے رحم موجوںکی نذرہوگئے،کئی گھنٹے ملنے کے باوجودحکومتی مشینری شہریوںکونہ بچاسکی،ڈیڑھ درجن کے قریب بچوں،بڑوںاورخواتین کی موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،ڈی جی ریسکیو1122،وزیرسیاحت اور سوات انتظامیہ ہے،جنہیں فوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے،انہوںنے گورنرخیبرپختونخواکوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ فیصل کریم کنڈی تنقیدکاموقع تلاش کرنے کے بجائے خودعملی اقدامات اٹھاتے توآج قیمتی جانوں کے ضیاع کاسوگ نہ منایاجارہاہوتا،صوبائی حکومت کی طرح گورنرخیبرپختونخوانے بھی مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed