جے یوآئی پشاورکے سابق امیرپروفیسرمولاناخیرالبشر اورڈاکٹرعظمت علی مہمند نے سوات میں قیمتی جانوں کے ضیاع ،حکومتی بے حسی ونااہلی پرشدیدغم وغصہ اورمتاثرہ خاندان سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروںنے بارہ سالہ دوراقتدارمیں صوبے کو اربوںروپے مقروض اوراداروںکوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے، لمحہ بہ لمحہ موت کوقریب آتادیکھ کرمددکے لئے چیخ وپکارکرنیوالے معصوم شہری بے رحم موجوںکی نذرہوگئے،کئی گھنٹے ملنے کے باوجودحکومتی مشینری شہریوںکونہ بچاسکی،ڈیڑھ درجن کے قریب بچوں،بڑوںاورخواتین کی موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،ڈی جی ریسکیو1122،وزیرسیاحت اور سوات انتظامیہ ہے،جنہیں فوری طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے،انہوںنے گورنرخیبرپختونخواکوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ فیصل کریم کنڈی تنقیدکاموقع تلاش کرنے کے بجائے خودعملی اقدامات اٹھاتے توآج قیمتی جانوں کے ضیاع کاسوگ نہ منایاجارہاہوتا،صوبائی حکومت کی طرح گورنرخیبرپختونخوانے بھی مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا







