پشاور، سرداراحمد جان کالونی میں ایک ماہ سے سوئی گیس غائب

پشاور کے انتہائی گنجان آباد علاقہ سردار احمد جان کالونی گلی نمبر8میں گزشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ، متعدد بار شکایات در ج کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیںکیاجارہاہے ،دو دن میں سوئی گیس کی بحالی نہیںکی گئی تو رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ کو بطور احتجاج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ھ کردیاجائے گا۔ پشاور کے علاقہ سردار احمد جان کالونی گلی نمبر8کے مکین حارث جمشید ایڈووکیٹ، عثمان خان سمیت دیگر کاکہناہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے انکی محلے میںسوئی گیس نہیںہے ،جس کی وجہ سے اہل محلہ کو کافی دشواری کا سامنا کرناپڑ رہاہے ، اس حوالے محکمہ سوئی نادرن کے ہیلپ لائن پر متعدد بار شکایات درج کی گئی ہیںتاہم اسکے باوجود انکے محلے کی گیس کی بحالی کیلئے سوئی گیس حکام کی جانب سے کوئی شنوائی نہیںہورہی ہے اور نہ ہی سوئی گیس والے انکے محلہ کا وزٹ کر رہے ہیں ،اہل علاقہ نے ایم پی اے ملک طارق اعوان اور جی ایم سوئی گیس پشاور سے انکے علاقہ میں گیس کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھاکر انکی مشکل ختم کرنے کی اپیل کی ہے ، مکینوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر دو دن میں انکا مسئلہ حل نہیںہوا،تو مکین رنگ روڈ اور چارسدہ رو ڈپر احتجاجی دھرنا دیکرہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندھ کردی جائے گی، جس کی ذمہ دار سوئی گیس حکام ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed