میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیے

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیے۔صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلبا کو سہولت دینا ہے۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed