مہمند پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز منعقد ہوئی، ایم این اے ،اے ڈی سی مہمند ،الحامد منرلز کمپنی کے مالک ، تحصیل چیئرمینز اور سرکاری محکموں کے سربراہان کی شرکت ،پریس کلب کی ضروریات کے لئے اعلانات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ مہمند پریس کلب نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ جس میں اے ڈی سی مہمند محمد ثاقب نے نو منتخب کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا ،مہمند پریس کلب کیلئے دو لاکھ روپے کی گرانٹ میڈیا کالونی اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہمند پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری مہمند پریس کلب غلنئی میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ثاقب ، ایم این اے ساجد مہمند ، ڈی پی او مہمند اکرام اللہ ، الحامد منرلز کمپنی کے عمیرخان حامد ،ریسکیو 1122 مہمند ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر خالقداد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ الیاس افریدی، ناظم لوئر مہمند نویدِ احمد ،ناظم اپر مہمند حافظ تاج ولی، ایپکا صدر اسرار خان، انفارمیشن آفیسر مہمند مراد خان ،انفو میڈیا ایکس کے احمد علی خان، الحامد منرلز کے نمائندہ شاہ روم خان، محکمہ جنگلات ملازمین صدر صدیق اللہ خان اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد ثاقب نے نو منتخب کابینہ عہدیداران سے حلف لیا اور تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی فنانس مہمند محمد ثاقب نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے اور موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مہمند پریس کلب واحد ادارہ ہے جو کہ جھوٹے اور من گھڑت خبروں پر یقین نہیں رکھتی۔ اور حقائق پر مبنی خبروں کی نشر واشاعت کرکے مسائل کی نشاندھی کررہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن کی طرف سے پریس کلب کے لئے دو لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا۔ ایم این اے ساجد مہمند نے خطاب کرتے ہوئے مہمند پریس کلب کے صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی،تعمیراتی کام ،سولرسسٹم فراہمی کا اعلان کیا۔ حلف برداری تقریب میں الحامد منرلز اینڈ جیمز سٹون کمپنی کے نمائندہ شاہ روم خان نے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب میں ڈیجیٹل سٹوڈیو ، سولر سسٹم اور دیگر ضروریات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس سے قبل پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ نے مہمند پریس کلب کے صحافیوں کی بیس سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ سخت حالات کے باوجود مہمند پریس کلب نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور ہمیشہ کیلئے زمہ دار انہ رپورٹنگ کی ہے ۔اس طرح مہمند پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور فوری حل پر زور دیا۔ اور پریس کلب میں تعمیراتی کام اور ڈیجیٹل آلات کی فراہمی کے لئے الحامد منرلز کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ اور ایم این اے ساجد خان مہمند کی کاوشوں کی تعریف کی۔







