صوابی ‘چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ’2 افراد جاں بحق’3 زخمی

موضع ترلاندی میں سابقہ دلبدی پر دو فریقین کے مابین فائرنگ سے فریق دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ، مقتولین میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، فریق اول کے زوجہ زین اللہ سکنہ ترلاندی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے چچا امانت اللہ اور زوجہ فہیم اللہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران باہر کوچہ سے شور کی آواز سن کر یکدم باہر آکر دیکھی تو افسر ، محمد علی ، طاہر پسران گلستان ، سعید افسر ولد محمد عمران ، قائم علی ولد محمد علی ساکنان ترلاندی اور چچا فدا محمد ،ندا محمد پسران شرافت اللہ تکرار کررہے تھے کہ اس دوران ان پانچ افراد نے اپنے اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا 51 سالہ چچا فدا محمد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا چچا ندامحمد زخمی ہوگئے وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے مقتول فدا محمد ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھے ، فریق دوم کے قائم علی نے زخمی حالت میں پولیس تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ محمد علی اور سعید افسر کے ہمراہ راستہ دوران خیل حجرہ کے مقام پر موجود تھے کہ اس دوران نداللہ ، زین اللہ اور فہیم اللہ نے آکر کر ہمارے ساتھ تکرار شروع کردی اس دوران انہوں نے اپنے اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا 56 سالہ والد محمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ وہ اور سعید افسر شدید زخمی ہوگئے وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے ، مقتول محمد علی ضلع صوابی کے بزرگ سماجی شخصیت اور ڈی آر سی کے رہنما حاجی ممتاز خان کے چچازاد بھائی تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed