پی ٹی آئی کارکنوں کا تشدد ‘پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس اور تحریک انصاف کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے درمیان اسلام آباد پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا تھا، جو اب دوران علاج دم توڑ گیا۔اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل افسر حمید پمز اسپتال میں زیر علاج تھے، کانسٹیبل افسر حمید کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈی چوک میں اداکر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق مظاہرین کے تشدد سے زخمی کانسٹیبل عبدالحمید شاہ اتوار کو انتقال کر گئے تھے،شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ ڈی چوک پر ادا کی گئی،شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورگورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر، رینجرز حکام، ایف سی حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed