ڈی آرسیز کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،قاسم علی خان

خیبر پختونخوا میں صدیوں سے جاری روایات اور رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی مراکز قائم کئے گئے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں، پشاور میں قائم ڈی آر سیز کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے جس کے ذریعے اب تک انصاف کے طلب گار افراد کے 4493 تنازعات کو خوش اصلوبی اور فریقین کی باہمی رضا مندی پر حل کیے گئے ہیں ،عوام کا کثیر تعداد میں اپنے مسائل کے حل کی خاطر ڈی آر سی مراکز سے رجوع کر ناڈی آر سی کی کارکردگی، اہمیت اور افادیت کو ظاہر کرتا ہے، ضلع پشاور میں عوام کے اعتماد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آر سیز مراکز قائم کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او قاسم علی خان نے ڈی آر سیز چیئرمین سے خصوصی ملاقات کے دوران کیااس موقع پر عبد الطیف چیئرمین گلبرگ ڈی آر سی، ڈاکٹر فرید چیئرمین بڈھ بیر ڈی آر سی، بریگیڈئیر ریٹائرڈ سلیم اشرف چیئرمین گلبہار ڈی آر سی، پروفیسر ریٹائرڈ اظہار خان چیئرمین متھرا ڈی آر سی، مس شگفتہ خالق چیئرمین حیات آباد ڈی آر سی اور ملک عمران اسحاق چیئرمین انڈسٹریل سٹیٹ ڈی آر سی نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی آر سیز کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی آر سیز ممبران نے سی سی پی او قاسم علی خان کو سمن کی بروقت تعمیل سمیت دیگر چند تجاویز بھی پیش کیے گئے اور ملاقات کے دوران چیرمین نے بتایا کہ پشاور میں قائم تمام ڈی آر سیز میں اب تک 4493 مسائل کو فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed