چارسدہ،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ادھا گھنٹہ میں گرفتار

سٹی پولیس کو کیجولٹی ہسپتال سے ضلع پشاور کے رہائشی کی قتل ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی، پولیس نے مقتول عجب خان کی زوجہ کی مدعیت پر ملزمان حسیب اللہ،عاطف اللہ پسران منیب اللہ ساکنان قائد آباد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ڈی ایس ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان حسیب اللہ ،عاطف اللہ پسران منیب اللہ کو ادھا گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا یے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed