پشاور کے فلاحی مراکز کی ہیلپرز میں سرکاری یونیفارم تقسیم

خاندانی منصوبہ بندی ضلع پشاور آفیسر سمیع اللہ خان خلیل کے زیر صدارت پشاور کے تمام فلاحی مراکز کے ہیلپرز کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفس میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف فدا سمیت ضلع پشاور کے تمام فلاحی مراکز کی ہیلپرز نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے ہیلپرز میں سرکاری یونیفارم تقسیم کیا، سمیع اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم پہننے سے فلاحی مرکز میں آنے والے کلائنٹ کو محکمہ کا بہتر تاثر ملے گا
بہبود آبادی کا بنیادی کام آبادی پر قابو پانا ہے، مگر ساتھ ساتھ ہم عوام کو جنرل ادویات بھی فراہم کرتے ہیں. اسی لئے فلاحی مرکز کا ماحول میڈیکل طرز پر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ہیلپرز اپنے فلاحی مرکز کو صاف ستھرا رکھیں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے،بہبود آبادی کے ہر ملازم کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات پہنچانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed