سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں نسیم شاہ کی جگہ پر حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
آئرش ٹیم میں آخری میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پال اسٹرلنگ اور گریتھ ڈینلے کی جگہ پر روس ایڈائر اور نیل راک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہوم ٹیم کی کپتانی آج وکٹ کیپر لورکان ٹکر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارک ایڈائر، روس ایڈائر، اینڈریو بالبیرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈاکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹیکٹر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، جہاں دونوں ہی سیریز میں کامیابی کےلیے حریف پر جم کر وار کرنے کو تیار ہیں۔
پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نے ہوم ٹیم کو باآسانی زیر کردیا تھا۔







