تنگی کے علاقے ہیڈ کالونی میں نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان اسماعیل ولد سیدالرحمان کو مبینہ طور پر اس کے اپنے گھر میں قتل کر دیا۔واقعے کے بعد مقتول کے والد نے تھانہ تنگی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔







