شندور پولو فیسٹیول گلگت نے جیت لیا،چترال کو 13سال بعد شکست

شندور پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان کی ٹیم نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو 6 گول کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا آغاز کیا۔میچ کے پہلے ہاف میں چترال نے پانچ اور گلگت نے چار گول کیے۔چترال کی ٹیم کو 13 سال بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ کی فتح پر گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے پولو گرائونڈ میں چشن منایا۔پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل را عمران،، کمانڈنٹ چترال اسکاٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ، مسعود احمد، سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی فائنل میچ میں موجود تھے۔لاکھوں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے میچ دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed