پشاور ‘ایل پی جی مافیا سرگرم، فی کلو قیمت 120روپے بڑھ گئی

پشاور میں مبینہ طور پر ایل پی جی ڈیلرز نے گیس کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت میں 120 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دلہ زاک روڈ، آرمی سپلائی ڈپو روڈ، غریب آباد، کارپوریشن کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں نے فی کلو قیمت 580 روپے تک مقرر کر دی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو اصل قیمت کا علم نہیں ہو پاتا اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق پہلے ہی سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث ایل پی جی پر انحصار بڑھ گیا ہے، تاہم اب قیمتوں میں اضافہ نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے، سرکاری نرخ نامے آویزاں کروائے جائیں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed