آزاد کشمیر میں کشیدگی بڑھ گئی’ پولیس بکتربند گاڑی پر فائرنگ ‘سکیورٹی الرٹ

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں سکیورٹی صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ذرائع کے مطابق کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق واقعہ راولاکوٹ کی عیدگاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس بکتربند کو نشانہ بناتے ہوئے 30 سے زائد گولیاں چلائی گئیں۔واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے مطابق بکتربند گاڑی پر گولیوں کے متعدد نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک مبینہ سرغنہ کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں شرپسندانہ سرگرمیوں اور ممکنہ کارروائیوں کی دھمکی دی گئی تھی۔حکام اس آڈیو اور حالیہ واقعے کے درمیان ممکنہ تعلق کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو باضابطہ طور پر کالعدم قرار دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ماضی میں واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بھی بحال کر دی تھیں۔محکمہ قانون و انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں اور دیگر واقعات سے متعلق مقدمات دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں سیاسی اور سیکیورٹی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین کو ضرور پڑھ لیں، آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed