پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹرز سمیت 49 افسران کے تبادلے

صوبائی حکومت نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ19کے 49سینئر پبلک پراسیکیوٹرز،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزاور ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ڈائریکٹرز کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کردیئے، ان افسران کی پلیسمنٹ کمیٹی کی سفارش پرتبادلے کیے گئے جن میں کئی کو خالی آسامیوں پر تعینات کردیا گیا۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے عرصہ دراز سے ایک سٹیشن پر تعینات افسران کے تبادلوں کی ہدایت کی تا ہم بعض ڈی پی پیز کو چندماہ بعد ہی تبدیل کر دیاگیا۔ ہوم اینڈ ٹرائبل آفیئرز ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے کے بعد گریڈ 19کے ڈی پی پی محمد رشید کو صوابی سے سوات میںسینئر پبلک پراسیکیوٹر، صاحبزادہ یاسمین آراکوپشاورمیں ایس پی پی، مختیار احمد کو مردان، محمد آیاز نوشہرہ،خالد خان وزیر ہنگو،ظفرعلی خان لکی مروت، آمنہ بی بی کولائی پالس، ابرار احمد بنوں، لا آفیسر سی ٹی ڈی ایبٹ آباد محمد نسیم خان کوشانگلہ ،مظہر علی شاہ چترال اپر، فضل ہادی کو صوابی، محمد سکندر خان ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن پشاور سے ایس پی پی پشاور جبکہ ایس پی پی محمد لطیف اورکزئی، محمد الیاس کولائی پالس، عطااللہ شاہ پشاور،میاں شاہد الرحمان سوات اور صفت اللہ شانگلہ تعینا ت کردیا گیا۔محمد خالد کودیر لوئر ، عبادالرحمان ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن سے ایس پی پی دیر لوئر، محمد سہیل چارسدہ، جاوید علی نوشہرہ، نورسلام بونیر ، سنگین شاہ چارسدہ سے ساوتھ وزیرستان اپر،واجد علی باجوڑ، امجد علی ڈی آئی خان، میاں عزیز احمد ڈائریکٹر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ پراسیکیوشن سے سینئر لاآفیسر سی ٹی ڈی پشاور، ہدایت اللہ ایس پی پی لا آفیسر ایڈوکیٹ جنرل، عارف بلال چارسدہ، فضل نورانی کو اینٹی کرپشن کورٹ پشاور سے تبدیل کرکے ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن مقرر کردیا گیا ۔اے ٹی سی پشاورسے رضاخان کا تبادلہ کرکے خیبر،ذیشان اللہ آفریدی ڈائریکٹر پراسیکیوشن،جمشید خان محسود بنوں، ظفرعلی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ پراسیکیوشن،انورخان سی ٹی ڈی کوہاٹ، زاہد امین دیرلوئر، رفیع اللہ پشاور، محمد ذوالفقار علی کو ایڈوکیٹ جنرل آفس پشاور سے صوابی، شفیع اللہ ساوتھ وزیرستان، تاج محمد کوہاٹ، قائدالاسلام چترال لوئر ،بختیار خان ہری پور، سید محسن مصطفی بٹگرام ، اخترنواز پشاور، مس شاہین تبسم ملاکنڈ، ظہور خان ملاکنڈ، قیصر خان کرم، یوسف جمال کوہاٹ، امجدخان بونیرجبکہ مظفراحمد کو مہمند میں ڈی پی پی تعینات کردیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed