علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ‘ بیرسٹر گوہر مرکزی چیئرمین منتخب

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا، نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کیلئے 3 امیدواروں کی درخواست قبول کی تھی تاہم اشرف جبار،اور اسلم صاحب پارٹی مفاد کیلئے دستبردار ہوئے اور بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ روف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں، ہم نے تیسری بار انٹراپارٹی الیکشن کرائے ۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا چیپٹرز کے صوبائی صدور کا بھی اعلان کر لیا گیا ہے، اب صرف بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہونا باقی ہے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed