اے این پی کا 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

پشاور: اے این پی نے 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 28 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ بدھ کو سہ پہر 2 بجے ہوگا۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لیے ہے۔ اے این پی آئین اور جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند، آئین و پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے عوام سے احتجاج کا حصہ بننے کی اپیل ہے۔ آئیں سب مل کر اس ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب گامزن کریں۔ پارٹی کے تمام ذمے داران، تنظیموں اور صاحب الرائے مشران بھی بھرپور تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed