قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت و پانچ لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار الٰہی نے مشہور زمانہ کالو خان قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کیس کی پیروی کی۔ملزم فاروق احمد پر الزام تھا کہ اس نے جون 2022 میں زبانی تکرار پر شیخ جانا گاں میں عبداللہ نامی شخص کو قتل کیا۔جس کے بعد پولیس سٹیشن کالو خان صوابی میں ملزم کی خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔دوران ٹرائل مدعی مقدمہ کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم نے بے دردی سے مقتول کو قتل کیا۔ استغاثہ نے اس حوالے سے متعدد شہادتیں پیش کئے جو اس جرم کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف طبی اور ظاہری شواہد مضبوط ہے اس لئے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔سخت سزا دی جائے جبکہ دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیش کردہ شواہد میں کافی تضاد ہے جو ملزم کو بری کرنے کے لئے کافی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو سزا موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed