اسد قیصر اور مجاہد علی کیسز’ 2 سینئر وکلاء معاون مقرر

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سپیکر اسد قیصر اور سابق ایم این اے مجاہد علی خان کی درخواستوں پر سماعت کے لیے دو سینئر وکلا کو معاون مقرر کردیا ہے ۔ عدالت نے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کردیا فیصلے کے مطابق عدالت نے شبیر حسین گگیانی ایڈوکیٹ اور بیرسٹر عامر خان چمکنی کو عدالتی معاون مقرر کردیا فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتی معاون اس کیس میں اٹھائے گئے سوالات پر عدالت کی معاونت کریں گے۔ اس کیس میں درخواست گزار وکلا سید سکندر حیات شاہ اور شیرافضل مروت اور ارشد علی ایڈوکیٹ نے جزوی دلائل دیئے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل نے کیس پر تیاری کے لئے مہلت مانگی جس پر کیس کو ملتوی کیا گیا۔ عدالت نے عدالتی معاون کو بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے سماعت کے دوران درخواستوں پر ایک سے زیادہ مقدمات نامزد ملزم کی بار بار گرفتاری کے سے متعلق کچھ قانونی سوالات اٹھائے تھے جس میں ایڈووکیٹ جنرل اور عدالتی معاونین سے معاونت مانگی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed