زندگی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس کی قدر کرکے اپنے معمولاتِ زندگی کو بہتر بنا کر اسے مزید خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں نظر آنے والی، جیسے موٹاپا محسوس کی جانے والی خامیاں، کمزوریاں اور صحت سے متعلق شکایات کا براہِ راست لائف اسٹائل سے تعلق ہوتا ہے۔
خوشگوار، صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ درج ذیل ٹپس پر عمل کر کے زندگی کو طویل، تندرست اور صحت بخش بنایا جا سکتا ہے۔
جنرل فیزیشنز کے مطابق ورزشیں ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بہترین عناصر میں سے ایک ہے، اس سے توند کو جَلد کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین کی جانب سے کم از کم روز کچھ دیر کی تیز چہل قدمی کو عادت میں شامل کر لینا تجویز کیا جاتا ہے، کچھ وقت چہل قدمی کرنے سے موٹاپے، کولیسٹرول یہاں تک کہ مایوسی وغیرہ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
فون چاہے آپ کے گھر والوں کا ہو یا کسی دوست وغیرہ، اسے سنتے ہوئے یہاں سے وہاں چہل قدمی کرنا ایک تیر سے دو شکار کے برابر ہے۔
دفاتر یا بلند و بالا اپارٹمنٹس میں مقیم افراد لفٹس کی بجائے سیڑھیوں کو ترجیح دے کر یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، اس سے پسینہ آنے سے جسم کے فاسد بخارات نکل جائیں گے اور آپ فرحت محسوس کریں گے۔
رات کو گھر میں کھانے کے بعد ٹی وی کے سامنے اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر باہر چہل قدمی کے لیے وقت نکالیں۔







