سینیئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کا ایک اور باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔ سینئر اداکار، پروڈیوسر اور تخلیق کار طارق جمیل پراچہ قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔پاکستان ٹیلی وژن میں بطور سیٹ ڈیزائنر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے اور پھر بہترین اداکار اور کامیاب پروڈیوسر تک سفر طے کرنے والے اپنی امثال آپ طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔سینیئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے. بطور پروڈیوسر ڈرامہ آنچ سے شہرت حاصل کرنے والے طارق جمیل پراچہ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر عمران اسلم نے دی جس کے بعد اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی تصدیق کی۔طارق جمیل پراچہ نے اڑان، دل مومن، محبت چھوڑ دی، پیار نام کا دیا اور سات پردوں جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم نے شوبز کا جو بھی شعبہ اپنایا، کامیابیاں سمیٹیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed