شعیب جمیل
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ زرگر آباد کے علاقے میں آٹا ڈیلر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹا فراہمی کے وقت رقم وصول کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے زرگر آباد میں عمران نامی آٹا ڈیلر کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پرآٹا ڈیلر عمران بینظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کو مفت آٹا دیتے وقت ان سے رقم وصول کر رہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمران آٹا ڈیلر کو گرفتار کر کے اس کا کوٹہ معطل کر دیا اور اس کو پانچ روز جیل کی سزا سنائی اور اس کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ آٹا ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







