پشاور کی مقامی عدالت نے حکم عدولی پر دو ایس ایچ اوز سمیت دس پولیس اہلکاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردی۔

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عالمگیر شاہ نے  قتل کیس کی سماعت شرورع کی تو اس دوران پولیس اہلکار ایس ایچ اوز امتیاز اور اعجاز نبی سمیت دیگر پولیس اہلکار ممتاز، عمر الرحمان، شیر الرحمان، نور محمد ریاض، زاہد اور امجد علی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے مطابق پولیس اہلکار قتل مقدمے میں استغاثہ کے گواہان نامزد ہیں۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی گئی اور مقدمے کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام گواہان کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed