فقیرآباد پولیس کی کاروائی ،خطرناک راہزن گینگ کا سرغنہ گرفتار

 

شعیب جمیل

ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد ظفر خان کی اہم کارروائی کرتے ہوئے خطرناک راہزن گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔ اہم کارروائی کے دوران اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے 7لاکھ روپے بھی برآمدکرلئے ، گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، جس نے اسلحہ کی نوک پر ناصر حسین شخص سے لاکھوں روپے چھینے تھے جسکی ایف آئی آر تھانہ فقیر آباد میں با قائدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او ظفر خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کیساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیںجن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed