پنجاب سے گندم سپلائی پر پابندی ختم

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو آٹے اور گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کے پی حکومت کو واٹس ایپ نمبر دے دیا ہے جس میں آٹا اور گندم ڈیلرز پنجاب سے ترسیل کے دوران رکاوٹوں کی صورت میں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز برائے خوراک نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے بتایا کہ گندم اور آٹیکی ترسیل پر پابندیاں ہٹانے سے متعلق وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو متعدد بارآگاہ کیا، کے پی حکومت، اپوزیشن اور گورنر کے پی گندم بحران پر ایک پیج پر ہیں۔سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ ہم نے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی نہیں لگائی جس پر چیف سیکرٹری کے پی کا کہنا تھا پابندی نہیں لگائی تو کے پی میں آٹے کا ریٹ کیوں بڑھا؟ ذرائع کا کہنا ہے وفاقی رانا تنویرحسین نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پنجاب حکومت کوآگاہ کیا کہ وہ آئینی طور پر گندم، آٹے کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتے، بلوچستان میں 100کلوآٹے کی بوری کی قیمت کے پی کے مقابلے میں کم ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائیگا، پابندیاںہٹنے کے بعد خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی بلاتعطل ترسیل شروع ہو جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed