انسداددہشت گردی عدالتوں میں بڑے پیمانے پر ججوں کے تبادلے

صوبائی حکومت نے کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کی مختلف انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججوں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دو خواتین ججوں سمیت مجموعی طور پر دس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ہیومن ریسورسز اینڈ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کوہاٹ کے جج محمد آصف( دوم)، مردان کے جج سید عقیل شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے جج سہیل شیراز نور ثانی اور مٹہ ایٹ مردان کے جج فضل ستار کو مزید تقرری کے لیے پشاور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس فریال ضیا مفتی کو انسداد دہشت گردی عدالت کوہاٹ میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس راشدہ بانو کو انسداد دہشت گردی عدالت مردان میں تعیناتی دی گئی ہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان ولی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت مٹہ ایٹ مردان، اعجاز رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت سوات جبکہ سوات کے انسدادِ دہشت گردی جج شوکت احمد خان کو تبدیل کرکے انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کردیا گیا ہے۔مزید برآں، انسدادِ دہشت گردی عدالت بنوں کے جج راحت اللہ کو ترقی دینے کے بعد لیبر کورٹ بنوں میں بطور جج تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed