کوہاٹ ،فائرنگ واقعات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

کوہاٹ شہر اور نواحی علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن ملز ایریا کی حدود میں واقع علاقے میروزئی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی ولید اور عماد پسران عبدالصمدسکنہ میروزئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب پولیس اسٹیشن استرزئی کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماموں زاد بھائیوں بابر علی اور حیدر علی پر اپنے خالہ زاد بھائی پرویز علی کے قتل کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد لاش ایک ویران مقام پر پھینک دی تھی تاہم پولیس نے جدید تفتیشی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کا سراغ لگا لیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed