لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔

توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، تفصیلات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed