راولپنڈی میں بند راستوں سے پریشان شہری پی ٹی آئی کے مظاہرین پر برس پڑے اور کھری کھری سنادیں۔
شمس آباد میں مسلسل چوتھے روز بند راستوں سے پریشان شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔
بزرگ شہری نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے ریاست مدینہ، آپ نے ریاست مدینہ کا کہہ کر ہم سے ووٹ لیا اور اب ہمیں ہی تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
عوام کا پارہ 100 ڈگری سے اوپر چلا گیا، شہری پی ٹی آئی مظاہرین کو کھری کھری سنانے لگے، یہ کونسی ریاست مدینہ ہے جس میں راستے بند کرکے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے بزرگ آدمی فیاض الحسن چوہان پر برس پڑا۔ pic.twitter.com/nUrE5qC3yw
— Shabbir Dar (@dar_shabbir) November 10, 2022
انہوں نے کہا کہ راستے بند کرنا کہاں کا احتجاج ہے، عمران خان خود کہتے تھے راستے نہیں بند کرنے چاہئیں۔
شہریوں کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مری روڈ سے ٹینٹس ہٹا دیے اور ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم نہیں کیا، سائیڈ پر بیٹھ کر احتجاج جاری رہے گا۔







