پاکستان پراسرار ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں اچھا کھیلتی ہے، عمران طاہر

جنوبی افریقی کرکٹر اور پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائلز کے مینٹور عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پراسرار ٹیم ہے جو ورلڈکپ جیسے ایونٹس میں اچھا کھیلتی ہے۔

عمران طاہر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اچھا میچ ہوگا، پاکستان کے فاسٹ اور اسپن بولرز اچھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان قابل اعتماد ہیں، مڈل آرڈر میں کمی دکھائی دی، امید ہے پاکستان ٹیم خامیوں پر کام کر رہی ہوگی۔ بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر مانتا ہوں۔

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے آغاز میں بڑی محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا، کوئی سکھانے والا نہیں تھا، چاہتا ہوں آج کے نوجوانوں کو محرومیوں کو سامنا نہ کرنا پڑے۔

بہاولپور رائلز کے مینٹور نے کہا کہ پاکستان دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ارحم نواب اچھا اسپنر ہے اسے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کیسے کامیاب ہونا ہے، یہ کھلاڑی آگے چل کر کامیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed