بنگلادیشی کپتان نے UAE کے دورے سے معذرت کرلی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔کپتان شکیب الحسن کیربئین پریمئیر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔بنگلا دیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، بنگلا دیشی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہو گی۔
متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور پھر نیوز ی لینڈ روانہ ہو گی۔واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ، بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed