امریکا کا روس کیخلاف G7 ممالک کی پابندیوں کا اعلان

جرمنی میں جی سیون اجلاس جاری ہے جس کے دوران امریکا نے روس کے خلاف جی سیون ممالک کی جانب سے پابندیوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک کی پابندیاں روس کی دفاعی صنعت کو ہدف بنائیں گی۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ پابندیاں روس کی مغربی ٹیکنالوجی تک رسائی محدود کر دیں گی، امریکا بھی جارحانہ طور پر روسی دفاعی سپلائی چین کو نشانہ بنائے گا۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکا روس کی فوجی سامان تبدیل کرنے کی صلاحیت محدود کر دے گا۔وائٹ ہاوس کا یہ بھی کہنا ہے جی سیون رہنماوں کی جانب سے روسی برآمدات پر ٹیرف یوکرین کی مدد کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق جی سیون اجلاس میں روسی تیل کی درآمدات پر پرائس کیپ لگانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ روسی تیل کی درآمدات پر پرائس کیپ کے معاملے پر جی سیون رہنماوں سے گفتگو حتمی مرحلے میں ہے۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی سیون رہنما روسی تیل پر گلوبل پرائس کیپ لگانے کے میکنزم کے حوالے سے جلد فیصلہ کر لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed