واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش جلد پوری ہوگی

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ کے صارفین کی دیرینہ خواہش جلد پوری ہونے والی ہے۔ اب اینڈرائیڈ سے آئی فون پر واٹس ایپ ڈیٹا منتقل کرنا ممکن ہوسکے گا، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرنے کا عندیہ دے دیا۔میٹاورس کے سربراہ مارک زکر برگ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ کئے جانے والے فیچر یعنی چیٹ ہسٹری، فوٹوز، ویڈیوز اور وائس میسجز کو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کی سہولت جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبر راساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون پر منتقل ہوتے وقت پرانے پیغامات ، تصاویر اور ویڈیوز کو خیرباد کہنا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کو ایپل اور واٹس ایپ نے مل کر حل کردیا ہے۔ جلد نیا فیچر تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور آئی فونز پر دستیاب ہو گا۔واضح رہے کہ ایپل کی تیار کردہ اینڈرائیڈ ایپ موو ٹو آئی او ایس پہلے ہی صارفین کو اینڈرائیڈ سے آئی فون میں کانٹیکٹس، کیلنڈر، ایس ایم ایس میسجز اور تصاویر ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اب اسی ایپ کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا کو بھی اینڈرائیڈ سے آئی او ایس ڈیوائس میں منتقل کرنے کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی فون سے اینڈرائیڈ ڈیٹا منتقل کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا اور اب اینڈرائیڈ سے آئی فون کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed