امریکا: نامعلوم افراد نے کمرہ عدالت میں کاکروچ چھوڑ دیے

امریکی ریاست نیو یارک کی ایک عدالت میں ملزم کی پیشی کے دوران نامعلوم افراد نے سیکڑوں کاکروچ کمرہ عدالت میں چھوڑ دیے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست نیو یارک کے دارالحکومت آلبنی میں چار افراد کی گرفتاری کے معاملے پر عدالتی کارروائی کے دوران ایک ملزم نے ویڈیو بنانا شروع کی تو اسے ایسا کرنے سے منع کیا گیا، جس پر جھگڑا ہوگیا۔ملزمان اور ان کے ساتھی پلاسٹک کے ڈبوں میں کاکروچ بھر کر لائے تھے جنہیں کمرہ عدالت میں چھوڑ دیا گیا۔واقعے کے بعد عدالتی کارروائی کو دن بھر کے لیے معطل کرتے ہوئے کیڑے مار دوائی کا چھڑکا کیا گیا۔عدالتی حکام نے ایک 34 سالہ خاتون کو گرفتار کیا لیکن بعد ازاں انہیں رِہا کردیا گیا۔خاتون پر جھگڑا شروع کرنے، سرکاری افسران سے بدتمیزی کرنے اور ثبوتوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed