وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان جس پاکستان کی بات کرتے ہیں وہ قائداعظم کا پاکستان ہے،آج سب سے بڑا چیلنج ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کو واپس کیسے لانا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا، سیالکوٹ میں ایک شخص کی جان گئی تو سارے لوگ اکٹھے ہوگئے، پورے پاکستان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت میں ہندوستان نیچے جا رہا ہے، بھارت میں مذہب کے نام پر انتہا پسندی پھیلائی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا کہ اقلیتیں اپنی عبادت میں آزاد ہیں، قائداعظم کی سوچ عام آدمی تک پہنچانے کیلئیتحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین پر پابندی جیسی سوچیں پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔