پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رمیز راجا نے کہا ہےٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ان کے ہوتے ہوئے کھلاڑی کبھی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمیشہ کھلاڑیوں سے چیئرمین بن کر نہیں بلکہ کھلاڑی بن کر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی لیڈر شپ بہت اچھی ہے، پی سی بی نے ان پر اعتماد کیا، خوشی ہوئی کھلاڑیوں نے بھی اچھا رسپانس کیا۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلی، ان کی محنت رنگ لے کر آئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے حسن علی سے ہونے والے ڈراپ کیچ کے حوالے سے کہا کہ حسن علی سے غلطی تو ہوئی لیکن انہیں اس غلطی سے سیکھنا چاہیے، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو اپنی محنت ڈبل کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو یہ بات بار بار ستائے گی، انہیں اس مشکل سے نکلنے میں وقت لگے گا، حسن علی پر جہاں تنقید ہوئی وہاں سوشل میڈیا نے انہیں سپورٹ بھی بہت کیا۔محمد رضوان کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا، سب کو محمد رضوان کے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed