معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے

معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے۔فیصل قریشی نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت سے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ ہائی وولٹیج میچ ہوگا، میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سے بھرپور امیدیں ہیں اس بار بھارت کے خلاف نتیجہ مختلف ہوگا۔اداکار نے کہا کہ اس مرتبہ صرف بھارت نہیں نیوزی لینڈ کو بھی لازمی ہرانا ہے۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کیخلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed