سی این جی سٹیشنز آج سے ایک ماہ کیلئے بند

پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے ایک مہینے کے لیے سی ان این جی اسٹیشنز کو بند کر دیاجائیگاجبکہ سٹیشنز بند نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف ضروری کاروائی کی ہدایات کی گئی ہے ممکنہ طور پر رات اور صبح کے اوقات کار میں غیر قانونی طور پر اسٹیشنز کھولنے کے حوالے سے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے اس سے قبل اسٹیشنز کو محدود کر دیا گیا تھا اور 24گھنٹے میں صرف چار گھنٹے کی لیے اسٹیشنز کھولنے کی ہدایات کی گئی تھی۔سی این جی سٹیشنز کو آج سے ایک مہینے کے لیے بند کرنے کے حوالے سے مختلف بورڈز لگا دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed